سیلز ٹیکس رجسٹریشن لازمی قرار


سات قسم کے کاروبار کیلیئے سیلز ٹیکس رجسٹریشن لازمی قرار دے دیا گیا ہے، اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے تفصیلات جاری کردیں گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کاٹیج انڈسٹری کے سوا تمام مینوفیکچررز کیلیئے رجسٹریشن لازمی کردی گئی ہے جس میں امپورٹرز، ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور ہول سیلرز کو بھی رجسٹریشن کرانا لازمی کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ملکی یابین الاقوامی چین میں شامل پرچون فروشوں اور ائیر کنڈیشنڈ مال کی دکانوں کو بھی اندراج کرانا ہوگا، مالز کے اندر لگی کھوکھا ریڑھیوں کو رجسٹریشن سے مستثنی قرار دے دیا گیا ہے اور زیرو ریٹ ٹیکس مال کے سپلائر پر بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

دوسری جانب چھ لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ کا بجلی کا بل وصول کرنیوالے پرچون فروش کی رجسٹریشن بھی لازمی ہوگئی۔

اس ضمن میں ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن سیلز ٹیکس رولز کے تحت لازم قرار دی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں