چین میں کورونا کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا


us

چین میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت صحت کے حکام نے نئے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ملک میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے جس کی نسبت آج رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15 ہے۔

چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہےکہ تمام کیسز کا تعلق بیرون ملک سے ہے جن میں یورپ سے آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ نئے کیسز میں زیادہ تر تعداد بغیر علامات والے مریضوں کی ہے۔

ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں اس وقت کورونا کے کیسز کی تعداد 85337 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 4634 ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز گزشتہ سال چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وائرس تقریباً دنیا کے ہر ملک میں پھیل گیا، وائرس کی ویکسین کے لیے دنیا بھر میں کوششیں جاری ہیں تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں