وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر، بھارتی مندوب بھاگ نکلے


وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے موقع پر بھارتی مندوب واک آؤٹ کر گئے۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے موقع پر بھارتی وزارت خارجہ کے جونئیر سفارت کار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موجود تھے تاہم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر ہونے کا اندازہ ہونے کے سبب وہ پہلے ہی ہال سے باہر چلے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی برادری کےسامنے پیش کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے 75 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے تقریباً 27 منٹ پر محیط اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس، خطے میں اسلحے کی دوڑ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، کشمیر میں بھارتی مظالم، فلسطین اسرائیل تنازع، ماحولیات اور اقوام متحدہ و سلامتی کونسل میں بڑے پیمانے پر اصلاحات جیسے اہم معاملات پر گفتگو کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں