نیشنل پریس کلب واشنگٹن ڈی سی میں ڈاکٹر قیصرعباس اور فاروق سلہریا کی پاکستانی میڈیا پرنئی کتاب کا اجراء


نیشنل پریس کلب  واشنگٹن ڈی سی میں ڈاکٹر قیصرعباس اور فاروق سلہریا کیپاکستانی میڈیا پرنئی  کتاب کا اجراء

واشنگٹن( راجہ زاہد اختر خانزادہ)  میڈیا پر ڈاکٹر قیصر عباس اور فاروق سلہریا کی نئی کتاب   ”فرام ٹیررزم ٹو ٹیلوژنکی تقریب اجرا نیشنل پریس کلب واشنگٹن ڈی سی میں اس مہینے  30 ستمبر کو ہورہی ہے۔ یہ ورچیول تقریب ڈی سی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگی جس میں ڈاکٹرقیصرعباس اور ڈاکٹر فوزیہ افضل خان کتاب پر بات کریں گے۔  کلب کی ویب سائٹ پر ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس آن لائنن تقریب میں شرکت کے دعوت نامےوصول کرنے کے لئے درج ذیل ای میل پر پیغام ارسال کریں:  Heatherforsgrenweaver@gmail.com. ڈاکٹر قیصرعباس امریکی یونیورسٹیز میں اسسٹنٹ ڈین، دائریکٹر اور پروفیسر رہ چکے ہے جب کہفاروق سلہریا لاہور میں بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پرو فیسر ہیں۔ دونوں ایک آن لائن اخبار روزنامہ جدوجہد کی مجلس ادارت کے رکن بھی ہیں۔ کتاب میں پاکستان، امریکہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سکالرز کے میڈیا کے نئے پہلوؤں پر  ابوابشامل ہیں۔ ان میں آزادی اظہار،  میڈیا اور جہادی مواد، ٹی وی اور کشمیر کی کوریج، خواتینصحافیوں کی مشکلات، بلوچستان کی کوریج اور دوسرے عنوانات پر تحقیقی ابواب شامل کئے گئےہیں۔  تصنیف میں دونوں مدیروں کے علاوہ فوزیہ افضل خان، فیص اللہ جان،  حیا فاطمہ،  عافیہشہربانو ضیا، امیر حمزہ مروان، عائشہ خان، فرح ضیا،  عدنان آمرشامل ہیں۔ کتاب میں ڈاکٹرمہدی حسن، آئی اے رحمان اور ڈاکٹرا یرک رحیم کے انٹرویو بھی شامل کئے گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں