ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائیندہ جنگ)
پاکستان کے معروف سیاسی اور دینی رہنما علامہ صدیق راٹھور کے صاحبزادے پاکستان کےمعروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر جمیل راٹھور کے بھائی اور ڈیلس کے معروف عالم دین علامہ بابررحمانی کے برادرنسبتی حافظ ریحان راٹھور آج ڈیلس کے اسپتال میں رضائے الہی سے انتقال کرگئے مرحوم امریکہ ڈیلس میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئے ہوئے تھے کہ پندرہ روز قبل یہاں پراچانک انکو کارڈیک اریسٹ ہوا جسکے سبب وہ مسلسل پندرہ دنوں سے کوما میں تھے جبکہ ڈاکٹرزاور طبی عملہ ان کی جان بچانے کے لیے مسلسل کوششیں کرتا رہا لیکن وہ ان کو جانبر نہ کرسکے اور وہ آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کے بڑے بھائی علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھوربھی ایک ہفتہ سے امریکہ ڈیلس میں موجوداور ان کی تیمارداری میں مصروف تھے، اور انتقال کےوقت وہ انکے ہاتھوں میں موجود تھے ،مرحوم حافظ ریحان کا جسد خاکی اسپتال سے رہما فینورلہوم ڈیلس پہنچا دی گئی ہے جبکہ ان کی نماز جنازہ ڈیلس کی مدینہ مسجد میں کل مورخہ 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح دس بجے ادا کی جائے گی جبکہ اسہی روز ان کی میت اور جسد خاکیقطر ایئر لائن کے ذریعے کراچی کیلئے روانہ ہوگی جہاں پر جامعہ مسجد اویس قرنی بلاک 10 گلشن اقبال کراچی میں مورخہ 28 ستمبر بروز پیر بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی جائیگی نمازجنازہ کی امامت پاکستان کے معروف عالم دین علامہ مفتی منیب الرحمن ادا کرینگے۔ مرحوم حافظریحان گزشتہ بیس سالوں سے اسہی گلشن اقبال کی مسجد میں ہر سال نماز تراویح پڑھاتے چلےآرہے تھے جبکہ بعد ازاں ان کو کراچی میں انکے آبائی قبرستان سپرد خاک کیا جائے گا۔ درین اثناپاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان سوسائیٹی صدر عابد ملک پاکستان امریکن ایسوسی ایشنکے سابق صدر ڈاکٹر جاوید اقبال اجمل ، ساؤتھ ایشیاء ڈیموکریسی واچ کے صدر امیر مکھانی ،مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے چیئرمین سید فیاض حسن ، ڈیلس پیس سینٹر کے چیرمین آفتابصدیقی، ریپلکن پارٹی کے رہنما ڈاکٹر حسن ہاشمی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور صنعت کارحفیظ خان، مشتاق میمن، اور متعدد مذہبی تنظیوں کے رہنماؤن نے ڈاکٹر جیل راٹھور اور علامہ بابررحمانی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، جبکہ متعدد افراد ان سے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کررہےہیں۔