ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی


نئے کاروباری ہفتے کے آغاز  میں اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر  کی قدر میں 7 پیسے  کمی واقع ہوئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کمی ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 166.30 سے کم ہوکر166.23 روپے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 47 پیسے اضافہ ہوا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں