کراچی میں رات کے اوقات بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری


کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

کیماڑی کے علاقے بھٹہ ولیج، گلشن اقبال کے مختلف بلاکس، شانتی نگر، ڈالیما، لیاقت آباد سی ون ایریا سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

لیاقت آباد سی ون ایریا میں گزشتہ روز 3 بجے سہ پہر سے بجلی کی فراہمی معطل تھی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق دن کے اوقات میں بجلی بند کرنے کا سلسلہ تو جاری تھا لیکن رات گئے بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں