اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کسی قسم کمی یا اضافہ نہیں کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود 7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وبا کے بعد شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی جاچکی ہے جبکہ مارچ کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے گھٹ کر 7 فیصد کیا گیا تھا۔