کراچی:
مالدیپ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
مالدیپ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور پاکستان سے کینو، مچھلی اور مرغی درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
مالدیپ کے تجارتی وفد نے گزشتہ روز ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دور ہ کیا ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آمد پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی چیف ایگزیکٹو عارف خان نے وفد کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیاں دو طرفہ تجارت ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی ہے۔