کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان


محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق24گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کاامکان ہے جب کہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے اور آج شہر میں شمال مغرب اورجنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں