وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ چند گھنٹوں میں چند گھنٹوں میں موٹر وے زیادتی کیس منطقی انجام تک پہنچا دیں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے موٹر وے زیادتی کیس کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
فیاض چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ درندہ صفت انسان کو گرفتار کر لیا جائے گا، امید ہے چند گھنٹوں میں موٹر وے زیادتی کیس منطقی انجام کو پہنچا دیں گے۔
موٹر وے زیادتی کیس کی پیش رفت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میڈیا وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر اطلاعات اور وزیر قانون سے معلومات حاصل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے عوام کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر موٹر وے زیادتی کیس کے ملزم کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔