بھارت میں ایک دن میں کورونا کے 96 ہزار نئے کیسز، عالمی ریکارڈ قائم


بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 96 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے پر نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور محض ایک دن میں 96 ہزار 735 نئے مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے جب کہ مجموعی تعداد 44 لاکھ ہوگئی ہے۔

اسی طرح چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 172 ہلاکتیں ہوئی جس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 75 ہزار 62 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز اب بھی 9 لاکھ 19 ہزار اور 18 ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی ریاستوں میں مہاراشٹرا، تامل ناڈو، کرناٹکا اور آندھراپردیش شامل ہیں جب کہ دارالحکومت نئی دہلی میں بھی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں 24 گھنٹوں میں 58 ہزار 340 ٹیسٹ کیے گئے اور 4 ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے۔

کورونا وبا کیخلاف اپنی ناکام پالیسیوں سے تنقید کا نشانہ بننے والے وزیراعظم نریندر مودی نے ملبہ عوام پر ڈالتے ہوئے ایک مرتبہ بھی اپیل کی ہے کہ عوام گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، ہر وقت ماسک لگائیں اور ایک دوسرے سے دو گز کا فاصلہ رکھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں