عالمی ایجنسی کی پاکستان کی ریٹنگ متاثر ہونے کی پیشگوئی


 کراچی:

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان سمیت 5 ایشیائی اقوام کی کریڈٹ ریٹنگ متاثر ہونے کی تنبیہہ جاری کردی۔

ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق بیرون ملک مقیم کارکنان کی جانب سے ترسیلات زر میں ممکنہ کمی اور اس کے نتیجے میں 2020 کے دوسرے نصف میں بیرونی فنانسنگ کی زیادہ ضرورت کریڈٹ ریٹنگ پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

فچ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون اور جولائی میں زیادہ بلند ترین ترسیلات زرکی وجہ عارضی عوامل تھے۔ کووڈ 19 کی وجہ سے بیرون ممالک میں بے شمار لوگوں کے ملازمتوں سے محروم ہونے ، آمدن میں کمی اور تیل کے نرخوں کے عالمی بحران کی وجہ سے ترسیلاتِ زر میں کمی متوقع ہے۔

فچ کے تخمینے کے مطابق پاکستان کے علاوہ بنگلادیش، سری لنکا، بھارت اور فلپائن کی بیرون ملک سے ترسیلاتِ زر میں اوسطاً سالانہ 12 فیصد کی شرح سے کمی واقع ہوگی۔ یہ تخمینہ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تخمینے سے 8فیصد کم ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں