کراچی میں ٹرانسپورٹ اور سیوریج سمیت تمام مسائل حل کریں گے: وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں کراچی والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور شہر کے تمام مسائل حل کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو ملک کی سیاسی اور  معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اراکین کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،  مشکل وقت میں کراچی کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ اور  سیوریج سمیت تمام مسائل حل کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں