کراچی:
پاکستان کے برآمدی شعبوں کی جانب سے زرمبادلہ کی صورت میں اپنی برآمدی آمدنی کو بھنانے کا عمل بڑھنے اور برآمدی آمدنی کی پیشگی فروخت کے باعث گزشتہ ہفتے ڈالر ، یورو اور پاؤنڈ کی نسبت روپیہ تگڑا ثابت ہوا۔
گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 1.67 روپے گھٹ کر 165 روپے 76 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2.70 روپے گھٹ کر 166.30 روپے پر بند ہوئی۔
اسی طرح انٹر بینک میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طور پر 1.17 کی کمی سے 196روپے 31 پیسے پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر15 پیسے کی کمی سے 220.39 روپے ہوگئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں برطانوی پاونڈ کی قدر ایک روپے گھٹ کر 220 روپے 39 پیسے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر 1روپے بڑھکر 222روپے ہوگئی۔