لاہور پریس میں کتاب میلے کا آخری روز بھی بھرپور رہا


لاہور پریس میں کتاب میلے کا تیسرا اور آخری روز بھی بہت بھرپور رہا۔

کتابوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد نے خوب دلچسپی لی اور ڈھیروں کتابیں خریدیں جبکہ بچوں کی دلچسپی کیلئے کہانیوں کی کتابوں کے الگ سٹالز لگائے گئے تھے۔

لاہور پریس کلب آنے والے کتب بینوں نے 50 فیصد رعایتی قیمت پر مختلف موضوعات کی کتابوں سے بھرپور استفادہ کیا اور ڈھیروں کتابیں بھی خریدیں۔

تین روزہ کتاب میلے میں آج بھی تاریخ، سیاست، اسلامی علوم سے متعلق کتب توجہ کا مرکز رہیں۔

کتاب میلے میں آنے والوں کا کہنا تھا کہ کتابیں ہمیں آج بھی وہ علم دیتی ہیں جو جدید ٹیکنالوجی سے نہیں ملتا۔

کتاب میلے میں بچوں نے بھی اپنے لیے رنگا رنگ اور باتصویر کہانیوں کی کتابیں خریدیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں