مٹھی میں مختلف بیماریوں کے باعث 24 گھنٹوں میں 6 بچے جاں بحق


تھرپارکر کے علاقے مٹھی میں مختلف بیماریوں کے باعث 24 گھنٹوں میں 6 بچے انتقال کر گئے۔ 

سول اسپتال مٹھی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کے مطابق ضلع میں 3 بچے نومولود اور تین بچوں کی عمر ایک سے چار ماہ کے درمیان تھی۔

محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکر میں رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 416 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مٹھی سمیت مختلف سرکاری اسپتالوں میں دو سو کے قریب بچے زیر علاج ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں