9 مئی کو سازش، بغاوت میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، احسن اقبال

9 مئی کو سازش، بغاوت میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، احسن اقبال


وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو بھی 9 مئی کو سازش اور بغاوت میں ملوث ہے اسے قانون کی گرفت سے نہیں بچایا جا سکتا۔

پاکستان انجئینرنگ کونسل کے سالانہ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آنے والے وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک اناڑی کے ہاتھ ملک کو دے کر بیڑہ غرق کر دیا گیا، 2018 میں ہماری حکومت چھین کر اسی فسادی ٹولے کو نا دی جاتی تو ملک آج بہت آگے جا چکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر بھی ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی جو قابل مذمت ہے، انتشار اور فساد پھیلانے والے کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا جو بھی 9 مئی کو سازش اور بغاوت میں ملوث ہے اسے قانون کی گرفت سے نہیں بچایا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو شخص کہتا ہے کہ اسے پنجرے بند کیا ہوا ہے، اسی نے اپنے مخالفین کو انہیں پنجروں میں قید کروایا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایک بار پھر ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس کا نتیجہ آئندہ دو سے تین سال میں نظر آئے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت انجئینرز کے ساتھ مل کر پاکستان کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے میدان میں انقلابی اقدامات کرے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں