ایکسپو سینٹر میں 19سے 22 نومبر تک دفاعی نمائش آئیڈیاز کا انعقاد ہوگا


کراچی ایکسپو سینٹر میں 19 سے 22 نومبر تک دفاعی نمائش آئیڈیاز کا انعقاد ہوگا۔ 

آئیڈیاز 2024 کی 4 روزہ نمائش میں متعدد سرگرمیاں شامل ہوں گی، جس میں افتتاحی تقریب، دفاعی صنعتوں پر سیمینار اور میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔

اسکے علاوہ نشان پاکستان سی ویو پر کراچی شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

آئیڈیاز میں دنیا بھر کے نمائش کنندگان اپنی دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان پیش کرتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں