وچیسٹروم:
بنگلا دیش نے پہلی مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست ہوگئی، 212 رنز کا ہدف بنگلا دیشی ٹیم نے 4 وکٹ پر 35 بالز قبل ہی حاصل کرلیا، محمود الحسن نے 100 رنز بنائے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 وکٹ پر 211 رنز بناسکی، بیکھم وہیلر گرینال 75 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ شرف الاسلام نے 3 جبکہ شمیم حسین اور حسن مراد نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر پہلی بار انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں پر ٹائٹل کیلیے اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں جونیئر بنگال ٹائیگرز نے 212 رنز کا ہدف 44.1 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کیا، 32 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد محمود الحسن نے توحید (40) کے ساتھ مل کر مجموعے کو 100 تک پہنچایا، بعد ازاں شہادت حسین نے محمود کو جوائن کیا اور مجموعے کو 201 تک لے گئے۔
شرف الاسلام نے 3 جبکہ شمیم حسین اور حسن مراد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فائنل اتوار کو بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم سے مات کھانے والی پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن کے میچ کیلیے ہفتے کے روز نیوززی لینڈ کے مد مقابل آئے گی۔ پانچویں پوزیشن کا میچ جمعے کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان شیڈول ہے۔