صوبہ وفاق سے پی آئی اے خرید لے، یہ سمجھ سے بالا ہے، مفتاح اسماعیل


عوام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ  صوبے ایک پیسے کا ٹیکس جمع نہیں کرتے، وفاق سے پیسے لیتے ہیں، صوبہ وفاق سے پی آئی اے خرید لے، یہ بات سمجھ سے بالا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نہیں جانتا کسی صوبے کے پاس ایئر لائن ہو، صوبے کا کام تعلیم، صحت، لاء اینڈ آرڈر اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

 مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صوبے ایک پیسے کا ٹیکس جمع نہیں کرتے، وفاق سے پیسے لیتے ہیں، صوبہ وفاق سے پی آئی اے خرید لے، یہ بات سمجھ سے بالا ہے، یہ سیاسی باتیں ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ایسی شرائط لگائی گئیں، جس کی وجہ سے خریدار نہیں آئے، چار سنجیدہ گروپ تھے جو پی آئی اے بڈنگ میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں کوئی حکومت ایئر لائن نہیں چلاتی۔


اپنا تبصرہ لکھیں