725 میٹرک ٹن ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں مساوی طور پر تقسیم


کراچی: 

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے رواں ماہ میں بولیوں کی بنیاد پر 725میٹرک ٹن ایل پی جی مساوی تقسیم کا عمل مکمل کردیا ہے۔

وفاقی وزارت پٹرولیم اور وزارت توانائی کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں مائع پٹرولیم گیس کی 78 مارکیٹنگ کمپنیوں کو پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے رواں ماہ میں بولیوں کی بنیاد پر 725میٹرک ٹن ایل پی جی مساوی تقسیم کا عمل مکمل کردیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایل پی جی کی نیلامی میں مساویانہ تقسیم نہ صرف انڈسٹری بلکہ صارفین کے مفاد میں ہے اوراس اقدام سے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور ریٹوں میں من مانے اضافے کے مواقع گھٹ جائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں