اسلام آباد:
وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ناکارہ گاڑیوں کے نام پر فیول اور مرمتی اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ناکارہ گاڑیوں کے نام پر فیول اور مرمتی اخراجات کا انکشاف، ناکارہ گاڑیوں کے نام پر پٹرول اورمرمتی اخراجات کو بھی روکنے کی کارروائی کاآغازکر دیاگیا۔ وزیراعظم نے گاڑیوں کو فوری نیلام کرکے90 روز میں کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
ایکسپریس کو دستیاب دستاویزات کیمطابق وزارتوں اور اداروں میں بڑے پیمانے پر فائلوں اورکاغذی ریکارڈکوآرکائیوکرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم آفس نے36 ملین اہم دستاویزی ریکارڈکو جلنے اورخرابی سے بچانے کیلیے فوری اقدامات جبکہ کابینہ ڈویژن کی خصوصی کمیٹی کوکاغذی ریکارڈکو محفوظ بنانے کیلیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔