کاملا ہیرس کی گاڑی حادثے سے بچ گئی، غلط سمت سے گاڑی لانے والا گرفتار


کاملا ہیرس کی گاڑی حادثے سے بچ گئی، غلط سمت سے گاڑی لانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد کاملا ہیرس کی جان کو لاحق خطرات دور کرنے میں ناکامی پر امریکا کی خفیہ سروسز کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی کے دورے کے دوران کاملا ہیرس کا کانوائے انٹراسٹیٹ 94 سے گزر رہا تھا کہ غلط سمت سے تیز رفتار گاڑی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے قافلے کی جانب بڑھی۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔ 55 سالہ ملزم اسی شہر کا رہائشی ہے۔

نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں