پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک آئسولیشن ختم ہونے کے بعد فیملی کے ساتھ وقت گزارنے لگے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل منسوخ ہوا تو بین ڈنک اپنے وطن آسٹریلیا پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے احتیاطی طور پر آئسولیشن اختیار کر لی تھی۔
آسٹریلوی حکومت کی ہدایت پر بین الاقوامی سفر کے بعد بین ڈنک ہوبارٹ میں آئسولیشن میں رہے تاہم اب ان کی آئسولیشن کا دورانیہ ختم ہو گیا ہے۔
بین ڈنک کا کہنا ہے کہ چھ ہفتوں کے بعد دنیا ہی تبدیل ہو گئی ہے، فیملی کے ساتھ دوبارہ وقت گزارنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔