6 ماہ بعد جمود ٹوٹنے لگا، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ


 کراچی: 

 مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کی بڑی صنعتوں کی پیداواری نمو پر چھایا جمود 6 ماہ کے بعد ختم ہونا شروع ہوگیا اور جولائی 2020 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی 2019 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار منفی 5.88 فیصد تھی۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس ( وفاقی ادارہ شماریات) کے مطابق جولائی 2020 میں 5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6 ماہ بعد نمو ریکارڈ کی گئی۔

معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والی بیشتر صنعتیں کورونا کے معاشی اثرات سے باہر نہ آسکیں۔ لیدر مصنوعات کی پیداوار 36 فیصد کم رہی۔ برقی آلات کی پیداوار جولائی میں 33 فیصد کم رہی۔


اپنا تبصرہ لکھیں