ڈیلس پیس اینڈ جسٹس سینٹر کی جانب سے کینڈی میموریل کے قریب شہدائے نیوزی لینڈ سے اظہار یکجہتی۔


ڈیلس پیس اینڈ جسٹس سینٹر کی جانب سے کینڈی میموریل کے قریب شہدائے نیوزی لینڈ سے اظہار یکجہتی۔

ڈیلس:رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ

 نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشتگردی کے نتیجہ میں شہید ہونے والے مسلمانوں سے اظہار یکجہی کیلیئے ڈیلس جسٹس اینڈ پیس سینٹر کی جانب سے ایک اجتماع منعقد کیا گیا جسیمیں ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں نے شرکت کی، کینڈی میموریل ڈیلس ڈاؤن میں ہونے والے اس اجتماع جسمیں  مقامی چرچز کے پاسڑز ریاست ٹیکساس اسمبلی کے اراکین، ڈیلس کاؤنٹی کے منتخب نمائیندوں اور منتخب ججز نے خطاب کرتے ہوئےکہا مغربی دنیا ایسی نہیں تھی نفرت کی سیاست نی ہر طرف نفرتوں کے حصار قائم کردیئے ہیں جنہیں ہمیں توڑنا ہوگا،

منتظمین جسمیں ڈیلس پیس سینٹر کے صدر اور ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر امیر مکھانی کا کہنا تھا کہ ہمیں محبتوں کو فروغ دینے کیلئے جوجہد کرنا ہوگی، پیس سینٹر کے اس اجتماع سے پاسڑز ایرک فول کریٹ، کرین رومستان، ویرونیکا والس، اسٹیٹ رپرزینٹیٹو اینا ماریا ریموز، ڈیلس کے منتخب جج کلے جنکنگ، میئر ڈیلس کے امیدوار اسکاٹ برجس، اٹارنی شایان الہی، حادی جواد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 



اپنا تبصرہ لکھیں