ڈاکٹر ذیشان قریشی ارج کے ہمراہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔


ڈاکٹر ذیشان قریشی  ارج کے ہمراہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

ڈیلس: ( اسٹاف رپورٹر) ڈیلس کی معروف ادبی شخصیت اور شاعرہ ڈاکٹر شمشہ قریشی اور ڈاکٹر عظیم قریشی کے صاحبزادے ڈاکٹر ذیشان قریشی انڈیانا میں پاکستانی کمیونٹی کے سید حسن کی صاحبزادی  ارج کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ڈاکٹر ذیشان اور ارج کی مایوں ،مہندی اور نکاح کی تقریبات اور دیگر رسم انڈیانا میں دھوم دھام سے سرانجام پائی جبکہ ولیمے کی تقریب فریسکو ٹیکساس میں منعقد کی گئی۔ جس میں عزیز و اقارب کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈاکٹروں، اور مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات سمیت ادبی انجمنوں کے عہدیداران اور شعرا  نے بھی شرکت کی ۔ ولیمے کی اس تقریب میں ماضی کی روایات کو پھر سے زندہ کرتے ہوئے اپنی زبان اور رسومات کا اظہار  ڈاکٹر شمشہ قریشی نے اپنے بیٹے اور بہو کو اپنی شاعری کے ذریعہ دعائیہ کلمات کے ذریعہ کیا ،جبکہ سہرا معروف شاعر نورامرہوی نے پیش کیا جسمیں دولہا کی آنے والی زندگی کے لیے، اچھی امیدوں کا اظہار کرتے ہوئے دولہا کی خوبیاں بیان کی گئیں جبکہ  دولہا کی والدہ ڈاکٹر شمسہ نے بھی اپنے دلفرب ترنم سے بیٹے کا سہرا پڑھا جسے سامعین نے بے انتہا پسند کیا سہرے میں اہل خانہ کی خوشیوں کا اظہار انتہائی محبت بھرے انداز سے کیا گیا تھا ۔ جسپر حاضرین نے بھی داد تحسین دی۔

، اس موقع پر مقامی فنکاروں اور رقاصاؤں نے بھی رقص پیش کیا اقور بھنگڑے ڈالے بعدازاں فیملی پارٹی میں خوش وخرم دولہا نے بھی پنڈال میں دوستوں عزیزوں اور دلہن  کے ساتھ خوب ڈانس کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دلہا دلہن کے زرق برق لباس کے علاوہ خوبصورت سجاوٹ بھی نمایاں رہی۔خوشبو اور رنگوں سے سجی اس تقریب میں اسلامک سوسائیٹی آف نارتھ امریکہ کے صدر اظہر عزیز، النور انٹرنیشنل کے رہنما نور امرہوی، جاگو ٹائمز گروپ آف پبلیکیشن کے ایڈیٹر انچیف راجہ زاہد اختر خانزادہ، جاگو ٹائمز کی صدر ڈاکٹر نسرین خانزادہ، ڈاکٹر ظہور احمد، عرفان علی، زہرا چشتی، نیویارک انشورنس کے شوکت محمد، محمد شاہ، شازیہ خان، مولانا اصیل، ڈاکٹر غوری، داماد ڈاکٹر شمسہ ڈاکٹر  عدیل خان بیٹی  ارم قریشی سمیت سینکڑوں افراد شامل تھے جسمیں سو سے زائد ڈاکٹرس فیملیوں نے شرکت کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں