سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے میں جب تک الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا، ہم کچھ نہیں کر سکتے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ جو ارکان سنی اتحاد کونسل میں جا چکے ہیں وہ پچھلی تاریخوں میں جا کر کسی اور پارٹی میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ اب الیکشن قوانین میں ترمیم بھی ہو چکی ہے جس کے مطابق وہ ایسا نہیں کر سکتے، اگر سپریم کورٹ آئین تبدیل کر سکتی ہے تو کیا یہ حق پارلیمنٹ کو نہیں؟