لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچز کے لیے 50 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ این سی او سی کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ فی الحال اس فیصلے کا اطلاق پنڈی لیگ کے آخری تین دنوں یعنی یکم سے تین اکتوبر تک کھیلے جانے والے میچز پر ہوگا۔
پی سی بی نے تماشائیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے متعلق پی سی بی اور حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ تمام تماشائیوں کے لیے اپنے ویکسین سرٹیفیکٹ ہمراہ لانا لازم ہوگا۔