5 ارب ڈالرز کی سعودی سرمایہ کاری پاکستان کو آئی ایم ایف سے بڑا پروگرام لینے میں مدد دیگی

5 ارب ڈالرز کی سعودی سرمایہ کاری پاکستان کو آئی ایم ایف سے بڑا پروگرام لینے میں مدد دیگی


5 ارب ڈالرز کی سعودی سرمایہ کاری آئی ایم ایف سے بڑا پروگرام لینے میں پاکستان کو مدد دے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور دیگر دوست ممالک بڑا آئی ایم ایف پروگرام دلوانےمیں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ سعودی کمپنیاں ابتداء میں حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں اور اس سلسلے میں زراعت، آئی ٹی اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری پر کام ہو رہا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کہتا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر لے جائیں۔

ادھر آئی ایم ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لیے پاکستان کو بڑی سرمایہ کاری اور نجکاری کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان پر ادائیگیوں کا بوجھ خاصا کم ہو جائے گا۔

بین الاقوامی مایاتی فنڈز  (آئی ایم ایف) کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی سرمایہ کاری کے بعد پاکستان تیز تر ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر سکے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں