5 برس تک کام نہ کرنا غیر ارادی بریک تھا، پراچی ڈیسائی

5 برس تک کام نہ کرنا غیر ارادی بریک تھا، پراچی ڈیسائی


بالی ووڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی کا کہنا ہے کہ وہ ایک سال میں کسی پروجیکٹ کے ریلیز نہ ہونے کا پریشر بالکل نہیں لیتی ہیں۔

پراچی ڈیشائی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم سائلینس ٹو میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔فلم میں انھوں نے سینیئر اداکار منوج باجپائی کے مقابل کردار ادا کیا۔

پراچی کا مزید کہنا تھا کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی انکی فلم راک آن ٹو کے بعد لگ بھگ 5 برس تک کام نہ کرنا غیر ارادی بریک تھا۔

واضح رہے کہ پراچی ڈیسائی نے 2021 کی ویب فلم سائلینس میں کام کیا، جس کے بعد اب وہ سائلینس کی دوسری قسط میں نظر آئی ہیں۔

35 سالہ پراچی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ یہ چاہتی ہیں کہ انھیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کہاں جارہی ہیں اور کس جگہ واپس آنا ہے، لیکن میں ایسی شخصیت کی مالک ہوں کہ بلا وجہ پریشر نہیں لیتی۔

بھارتی ٹیلی ویژن ڈراموں سے 2006 میں کیریئر کا آغاز کرنے والی پراچی نے 2008 کی فلم راک آن سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا۔ تاہم انھیں شہرت 2010 کی فلم ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی سے ملی۔


اپنا تبصرہ لکھیں