فضل الرحمان نے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر اُجاگر کیا، اسلم غوری


اپوزیشن پارٹی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر اُجاگر کیا۔

ایک بیان میں جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خورارادیت کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے اور بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے۔

جے یو آئی (ف) کے ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر اُجاگر کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں