ڈونلڈ ٹرمپ کا لیبر پارٹی پر انتخابی مہم میں مداخلت کا الزام


امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کی حکمران جماعت لیبرپارٹی پر انتخابی مہم میں مداخلت کا الزام لگا دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کے بعض ارکان کاملا ہیرس کی حمایت میں مہم چلا رہے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر اپنے ارکان کی حمایت میں سامنے آگئے، ان کا کہنا تھا کہ لیبر ارکان اپنے اضافی وقت میں حصہ لے رہے ہیں۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی حکمراں جماعت لیبرپارٹی نے وزیراعظم کے قریبی ساتھی مارگن مک سوینی کو امریکا کے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں اپنے خرچ پر بھیجا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں