42 ویں سالگرہ پر گیل نظرانداز،گاوسکر اور پیٹرسن کا اظہارِ حیرت

42 ویں سالگرہ پر گیل نظرانداز،گاوسکر اور پیٹرسن کا اظہارِ حیرت


نئی دہلی: 

42 ویں سالگرہ پر کرس گیل کو نظرانداز کیے جانے پر گاوسکر اور پیٹرسن نے اظہار حیرت کیا ہے۔

بھارتی فرنچائز پنجاب کنگزکی جانب سے 42 ویں سالگرہ پر کرس گیل کو نظرانداز کیے جانے پر گاوسکر اور پیٹرسن نے اظہار حیرت کیا ہے۔

دبئی میں راجستھان رائلز کیخلاف آئی پی ایل میچ میں کپتان لوکیش راہول نے پلیئنگ الیون میں گیل کو شامل نہیں کیا، انھوں نے چار غیرملکی کرکٹرز کے طور پر نکولس پوران، عادل راشد، ایڈین میرکرم اور فابیان ایلن کو چنا۔

واضح رہے کہ کرس گیل نے گذشتہ دنوں پاکستان کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا پر بعض افراد کے مطابق انھیں اسی کی پاداش میں ڈراپ کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں