لاہور:
سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ اپنا بہترین وقت گزار چکے، 40، 40سال کے یہ کرکٹرز آسٹریلوی کنڈیشنز میں ورلڈکپ کے دوران کیا کردار ادا کرسکیں گے۔
رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ شکستوں کے دباؤ میں مصباح الحق نے پیچھے مڑکر دیکھنا شروع کردیا،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلیے ٹیموں میں نئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر نے اس کوشش کو ترک کرتے ہوئے سینئرز کی جانب مڑکر دیکھنا شروع کردیا ہے، شعیب ملک اور محمد حفیظ اپنا بہترین وقت گزار چکے، 40، 40سال کے یہ کرکٹرز آسٹریلوی کنڈیشنز میں ورلڈکپ کے دوران کیا کردار ادا کرسکیں گے۔
انھوں نے کہا کہ جیت ہمیشہ اعتماد میں اضافہ کرتی ہے لیکن اس کوشش میں پاکستان نے مستقبل کی تیاریوں کو نظر انداز کردیا، بابر اعظم کو نوجوان کرکٹرز کی خدمات حاصل اور انھیں ایک بے خوف کپتان ہونا چاہیے۔