4 روزہ ٹیسٹ کی مخالفت، بھارتی بورڈ بھی ویرات کوہلی اور شاستری کا ہمنوا


ممبئی: 

 5 روزہ ٹیسٹ کو برقرار رکھے جانے کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری کی تائید کردی۔

بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا ہے کہ بورڈ اس معاملے پر 12جنوری کو اپنے ایوارڈز شو کے دوران کرکٹ آسٹریلیا اور انگلش بورڈ سے بات چیت کرے گا، گذشتہ دنوں کوہلی اور شاستری نے آئی سی سی کی جانب سے مجوزہ 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی تجویز کومسترد کر دیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں