38 اسکیئرز کی انٹرنیشنل اسکی ریسز میں شرکت کیلئے پاکستان آمد


دنیا بھر سے 38 اسکیئرز انٹرنیشنل اسکی ریسز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان کے بلند و بالا پہاڑوں میں موجود پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلتر میں چیف آف دی ائیر اسٹاف انٹرنیشنل قراقرم الپائن اسکی کپ کی سلالم اور جائنٹ سلالم کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے۔

ایونٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کے اسکیئرز بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان پی  اے ایف کے مطابق ان مقابلوں میں شرکت سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور مدمقابل کھلاڑیوں کے تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان مقابلوں کے انعقاد سے نہ صرف پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات میں سیاحت کوفروغ ملے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پہلو بھی اجاگر ہو گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں