ذاتی تجربہ ہے بینک کتنا تنگ کرتے ہیں، فیصل واوڈا


سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میرا ذاتی تجربہ ہے بینک کتنا تنگ کرتے ہیں۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک صارفین کے مسائل کو حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ماضی میں بھی اپنا کردار درست ادا نہیں کر رہا تھا، میرا ذاتی تجربہ ہے کہ بینک کتنا تنگ کرتے ہیں۔

سیلم مانڈوی والا نے کہا کہ بینکوں سے متعلق متعدد شکایات آرہی ہیں، بینکوں کے خلاف کسی فورم پر شکایات حل نہیں ہوتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک اس طرح کے کیسز میں مداخلت کرے، مرکزی بینک کا یہ کہہ دینا آسان ہے کہ عدالت چلے جائیں۔

قائمہ کمیٹی خزانہ نے 4 ہفتوں میں اسٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کرلی۔


اپنا تبصرہ لکھیں