حزب اللّٰہ کے ہاتھوں اسرائیلی میجر سمیت 4 مزید فوجی مارے گئے، 14 زخمی ہوئے


جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ساتھ جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں اپنے 4 ریزرو فوجیوں کی ہلاکت اور 14 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حزب اللّٰہ کے ہاتھوں مارے جانیوالے فوجیوں میں 43 سالہ ابراہام یوسف گولڈ برگ اور 30 سالہ سارجنٹ گلاد المالیچ شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ایک 29 سالہ کیپٹن امیت چایوٹ اور 36 سالہ میجر ایلیا وامرام بھی شامل ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان میں حزب اللّٰہ سے  زمینی لڑائی کے دوران مارے جانیوالے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں