گورنر خیبر پختونخوا کا بشریٰ بی بی کی سی ایم ہاؤس پشاور آمد پر تبصرہ


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بشریٰ بی بی کی سی ایم ہاؤس پشاور آمد پر تبصرہ کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد بشریٰ بی بی کے سی ایم ہاؤس پشاور آنے سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سی ایم ہاؤس میں میٹنگز کر رہی ہیں، ہم بھی یہی کہتے ہیں کھل کر سیاست کریں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ پشاور میں لوگ کھانا کھانے یا شاپنگ کرنے کےلیے آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب تک بشریٰ بی بی باڑا یا کارخانو مارکیٹ میں شاپنگ کرتی نظر نہیں آئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں