حنا پرویز بٹ کی اداکارہ نرگس کو شوہر کے تشدد پر قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی


ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس سے ملاقات کرکے انہیں قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا،اداکارہ نے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر پر تشدد اور قتل کی دھمکی دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا۔

نرگس نے مقدمے میں الزام عائد کیا کہ شوہر جائیداداور فارم ہاؤس اپنے نام کروانا چاہتا ہے، انکار پر ملازمین اور بھانجے کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا، کمرے میں بند کر دیا، سونا اور مزید رقم نہ دینے پر قتل کی دھمکی بھی دی۔

جس کے بعد ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس سے ملاقات کی اور کہا کہ اداکارہ نرگس کے ساتھ ایک پروٹیکشن افسر کو تعینات کردیا۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اداکارہ نرگس کو قانونی مدد فراہم کرنے کےلیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، خواتین پر گھریلو تشدد سنگین مجرمانہ فعل ہے، ویمن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین پر تشدد پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں، ملزم کو سزا دلوائی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں