حزب اللّٰہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کون ہیں؟


لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے 71 سالہ نعیم قاسم کو نیا سربراہ منتخب کر لیا، وہ 1953 میں بیروت میں پیدا ہوئے۔

نعیم قاسم نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز امل موومنٹ سے کیا، انہوں نے 1979 میں ایران کے خمینی انقلاب کے بعد اس گروپ کو چھوڑ دیا تھا اور حزب اللّٰہ کی تشکیل کیلئے اہم کردار ادا کیا، جو 1982 میں معرض وجود میں آئی۔

1991 میں نعیم قاسم کو اس وقت کے سیکریٹری جنرل عباس الموسوی نے نائب سربراہ مقرر کیا، وہ اگلے سال اسرائیلی ہیلی کاپٹر حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

حسن نصراللّٰہ کے حزب اللّٰہ کے جنرل سیکریٹری بننے کے بعد نعیم قاسم نے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویوز کے دوران حزب اللّٰہ کے نمایاں ترجمان رہے۔

حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کی 27 ستمبر کو شہادت کے بعد ٹی وی پر بیان دینے والے حزب اللّٰہ کی اعلیٰ قیادت کے پہلے رکن بھی نعیم قاسم تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں