چٹوگرام ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقہ کامیاب، ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار


جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو چٹوگرام ٹیسٹ میں اننگز اور 273 رنز کے ریکارڈ مارجن سے ہرادیا۔ اس فتح کے سبب اُس کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں برقرار ہیں۔

چٹوگرام ٹیسٹ جنوبی افریقا نے صرف تین دن میں جیت لیا۔ کھیل کے تیسرے دن بنگلادیش نے پہلی اننگز 38 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم صرف 159 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔

مومن الحق نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ تیج السلام نے 30 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا نے 5، پیٹرسن اور کیشو مہاراج نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فالو آن کے بعد بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حسن محمود نے 38 اور کپتان نجم الحسن نے 36 رنز بنائے۔

دوسری اننگز میں کیشو مہاراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 شکار کیے۔ سینورن موتوسامی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس فتح کے نتیجے میں جنوبی افریقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی اُمیدوں کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

میچ میں اننگز اور 273 رنز کے ساتھ یہ جنوبی افریقہ کی کسی بھی ٹیسٹ ٹیم کے خلاف اننگز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی فتح اننگز اور 254 رنز تھی اور یہ کامیابی بھی اس نے بنگلادیش کے خلاف سمیٹی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں