نظام عدل کی بہتری کیلئے 26ویں ترمیم ناگزیز تھی، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نظام عدل کی بہتری کےلیے 26ویں آئینی ترمیم ناگزیر تھی۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا اور کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم 2006ء کے میثاق جمہوریت کی تکمیل ہے۔

کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اس دوران وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اظہار تشکر کیا۔

شہباز شریف نے ملک میں پولیو وائرس سے متاثرین کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے انسداد پولیو کےلیے ہنگامی بنیادوں پر جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی اور اس حوالے سے علیحدہ اجلاس طلب کرلیا۔

کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق گھریلو تشدد سے متعلق بل کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز میں بھیجنے کی منظوری دی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ بل گھریلو تشدد کی روک تھام کےلئے انسٹیٹیوشنل فریم ورک فراہم کرے گا، گھریلو تشدد کا مرتکب ہونے والوں کو قرار واقعی سزا دلانے میں بھی مدد ملے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں