امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ کی سعودی عرب کے دورے کے دوران غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کی کوشش کے لیے گفتگو متوقع ہے۔
تل ابیب سے سعودی عرب روانگی سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ کامیابیوں کو پائیدار اسٹریٹجک کامیابی میں بدل دیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس طرح ایران کو جواب دے کہ زیادہ کشیدگی نہ ہو، یرغمالیوں کی واپسی، جنگ کا خاتمہ اور اس کے بعد کے لیے واضح منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کی جائے۔
انٹونی بلنکن نے یہ بھی کہا کہ سب کچھ ہونے کے باوجود خطے میں ایک مختلف سمت کی جانب بڑھنے کا یہ ایک غیر معمولی موقع ہے۔
خیال رہے کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن گزشتہ روز (منگل کو) اسرائیل پہنچے تھے۔