امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے


امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے۔

 برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے مطابق 2 ماہ میں پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔

 پولز کے مطابق اگست تک ڈیموکریٹ امیدوار کملاہیرس کو غیر جانبدار اور تھرڈ پارٹی ووٹرز کی حمایت کی وجہ سے برتری حاصل تھی تاہم اب ری پبلکن کی جانب مائل ووٹرز ٹرمپ کے پیچھے جمع ہوگئے ہیں جس نے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے امکان کو 8 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں