عراق کے سکیورٹی ادارے نے شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ سمیت 9 کمانڈروں کو ہلاک کر دیا۔
اس بات کا اعلان عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ سے کیا۔
بیان میں کہا گیا عراق کی انسداد دہشت گردی ادارے نے انٹیلیجنس رپورٹ کی روشنی میں شمال مشرقی پہاڑی علاقہ حمرین میں داعش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے خفیہ ٹھکانے پر دھاوا بولا تھا۔
فائرنگ کے تبادلے میں عراق میں داعش کے والی جسم المزروعی عرف ابو عبدالقادر 8 ساتھی دہشت گردوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔اس دوران داعش کے دو ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
عراق کے سیکیورٹی ادارے نے شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ سمیت 9 کمانڈروں کو ہلاک کر دیا۔