فلک شبیر کی جانب سے ایک اور قیمتی تحفہ ملنے پر سارہ خان آبدیدہ


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنے اپنے انداز میں ایک دوسرے کے لیے محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

گلوکار فلک شبیر اکثر اپنی اہلیہ اداکارہ سارہ خان سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے اُنہیں خوبصورت تحائف دیتے ہیں، یہ دونوں اپنی زندگی کے ان خوبصورت لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے ہیں۔

حال ہی میں فلک شبیر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سارہ خان کو تحفے میں فارم ہاؤس دے کر حیران کر دیا۔

سارہ خان شوہر کی جانب سے ملا یہ قیمتی تحفہ دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کے آنسو نکل آئے۔

فلک شبیر نے ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے یہ فارم ہاؤس بنوا رہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار نے فارم ہاؤس کو باہر سے دیہاتی طرز پر جبکہ اندر اسے جدید طرز پر تعمیر کروایا ہے ۔

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ کو ایک قیمتی گاڑی بھی تحفے میں دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں