34 سالہ خاتون فِن لینڈ کی وزیراعظم منتخب


فِن لینڈ کی وزیر ٹرانسپورٹ ثنا مرین کو  سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ چن لیا گیا ہے جس کے بعد اب وہ ملک کی کم عمر ترین سربراہ بھی بن جائیں گی۔

ثنا مرین وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد دنیا کی کمر عمر ترین وزیراعظم کا اعزاز بھی حاصل کر لیں گی۔

فِن لینڈ کی 34 سالہ ثناء مرین کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی فِن لینڈ کے پانچ جماعتی حکومتی اتحاد کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بہت کام کرنا ہے۔

ثناء مرین نے کہا کہ میں نے اپنی عمر اور جنس کے بارے میں کبھی نہیں سوچا، میں صرف سیاست میں آنے کی وجہ کو مدِنظر رکھتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے رائے دہندگان کا اعتماد جیت لیا۔

واضح رہے کہ ثناء مرین کم عمر ترین وزیراعظم تو ہوں گی مگر اپنی عمر کی 30 کی دہائی میں موجود کسی ملک کی واحد سربراہ نہیں ہیں۔یوکرین کی وزیر اعظم اولیکسی ہونچارک کی عمر 35 سال کی جب کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیکنڈا آرڈرن 39 سال کی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں